مجھے بھی عمران خان کی طرح سہولیات دی جائیں، اڈیالہ جیل کے قیدی نے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی


مجھے بھی عمران خان کی طرح سہولیات دی جائیں، اڈیالہ جیل کے قیدی نے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

فوٹو: فائل

اڈیالہ  جیل کے قیدی  نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  ملنے  والی سہولیات  لینےکے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ  میں  درخواست  دائر کردی۔

اڈیالہ جیل کےقیدی  محمد عرفان کی جانب  سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ 302 کے مقدمے  میں 25 سال قید کی سزا کاٹ  رہا ہوں،  متعدد بار سپرنٹنڈنٹ جیل کو  سپیریئرکلاس  سہولت مہیا کرنےکی درخواست دی لیکن نہیں ملی۔

درخواست گزار کا کہنا ہےکہ مجھے اس طرح کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں جو  بانی پی ٹی آئی کو دی جا رہی ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ناصرف  بہترین  سہولیات میسر ہیں بلکہ ملاقاتیں بھی کروائی جاتی ہیں۔

قیدی محمد عرفان نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ  جو  سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مہیا ہیں اسے بھی دی جائیں، عدالت فریقین کو احکامات دےکہ  بانی پی ٹی آئی کو ملنے  والی تمام سہولیات  مجھے بھی دی  جائیں۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر  اور  ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *