سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ بسنت کے لیے مختص چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہو گی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور پولیس کا بسنت کے پُرا من انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بسنت کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شیورٹی بانڈز لینے کا حکم دیا اور کہا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔
بلال صدیق کمیانہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل عملدرآمد سے پُرامن بسنت کا انعقاد یقینی بنایا جائے، یکم فروری سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیرروڈ پر نہیں آنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے اور خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015ء کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی ہو گی۔
سی سی پی او کے مطابق غیر قانونی پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کیا ہے اور بسنت کی تیاری کے لیے پتنگوں کی خرید و فروخت بھی آج سے شروع ہو گئی ہے۔


























Leave a Reply