لاہور: لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔
فیملی ذرائع نے سینئر اداکار عاصم بخاری کے انتقال کی تصدیق کردی۔
76 سالہ اداکار ایک عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور پچھلے پندرہ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
عاصم بخاری نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا، ان کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔
شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاصم بخاری کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


























Leave a Reply