گوجرانوالا میں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف تھانہ صدر میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے اسٹیٹ آفیسر مرزا بابر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں ن لیگ کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو، احسن جمیل گجر کے چچا، کزن اور سوسائٹی منیجر اور عملے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نے سال 2005 میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی، محکمہ جی ڈی اے سے سوسائٹی کی منظوری پی ٹی آئی دور حکومت میں حاصل کی گئی۔جی ڈی سے منظور شدہ نقشے کے مطابق سوسائٹی میں جو زمین، اسکول، پارکس اور قبرستان بنانے کے لیے محکمہ جی ڈی اے کے نام کرائی گئی، اسے غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی صورت میں فروخت کردیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کرکے سرکاری اراضی فروخت کرکے اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
فرحت شہزادی اور ان کے شوہر کے خلاف ایک روز قبل بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں احسن جمیل گجر کے والد اقبال گجرکو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا، اقبال گجر ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہیں۔


























Leave a Reply