Skip to content
  • Monday, 2 February 2026
  • 11:55 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذائیں

حالیہ پوسٹس

  • فیلڈ مارشل سے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
  • عثمان انور تبدیل، راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات
  • لاہورقلندرز کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے
  • جماعت اسلامی نے سٹی کونسل میں میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی
  • وفاقی وزیر علیم خان نے سینیٹ اجلاس میں پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان سے معذرت کرلی
Headline تازہ ترین

فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذائیں

DAILY MITHAN Feb 2, 2026 0


فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذائیں

فالج کی 2 اقسام ہیں / فائل فوٹو

فالج ایسا مرض ہے جس کے شکار فرد کا فوری علاج نہ ہو تو موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

فالج کی 2 اقسام ہیں ایک برین ہیمرج جس میں دماغی شریان پھٹ جاتی ہے جبکہ دوسری قسم میں دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بلاک ہوجاتی ہے جس سے آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے مطابق فالج کا سامنا ہر فرد کو ہوسکتا ہے مگر اس کا خطرہ ہر فرد کے لیے مختلف ہوتا ہے۔

55 سال کی عمر کے بعد ہر 10 سال بعد فالج کا خطرہ دگنا بڑھ جاتا ہے جبکہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ہائی کولیسٹرول سے بھی فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ چند غذاؤں کا استعمال عادت بنا کر فالج سے متاثر ہونے کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

جو کا دلیہ

ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دلیے پر مشتمل غذا کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے اور بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

بلڈ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے دماغ کی جانب جانے والی شریانوں میں ‘چکنائی یا چربیلا مواد’ جمع ہوتا ہے۔

یہ مواد فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

دلیے میں جس قسم کا فائبر پایا جاتا ہے وہ کولیسٹرول کو صحت مند سطح میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

مچھلی

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ ہفتے میں تین بار مچھلی کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں فالج کا خطرہ 6 سے 12 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

مچھلی میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز شریانوں کا ورم کم کرنے کے ساتھ ساتھ خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں جبکہ خون جمنے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

زیادہ مچھلی کھانے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ سرخ اور پراسیس گوشت کم کھارہے ہیں جو کہ شریانوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بننے والی غذائیں ہیں۔

شکر قندی

شکرقندی میں موجود وٹامن سی اور وٹامن بی 6 کے ساتھ پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔

پوٹاشیم وہ جز ہے جو بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے اور اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ ہائی بلڈ پریشر سے فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح شکرقندی میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کیلے

کیلوں میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے اور فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

پالک

پالک آئرن، فائبر، وٹامن اے اور سی سے بھرپور سبزی ہے۔

یہ پوٹاشیم کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے جو کہ بلڈپریشر کی سطح میں کمی لانے والا جز ہے جبکہ شریانوں کی صحت بھی بہتر بناتا ہے، جس سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

بادام

بادام کھانے کی عادت جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح میں کمی لاتی ہے اور صحت کے لیے مفید کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کی سطح بڑھاتی ہے۔

اسی طرح بادام کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی آتی ہے جس سے بھی امراض قلب اور فالج سے مزید تحفظ ملتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ

چاکلیٹ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جن سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور بلڈ کلاٹنگ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ 17 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر بھی فالج کا خطرہ کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس میں موجود لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ 50 سے 60 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

مالٹے

اس پھل کو روزانہ کھانے یا اس کے جوس کا ایک گلاس پینے سے بھی فالج اور امراض قلب کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

مالٹے وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے جو کہ فالج کا خطرہ کم کرتا ہے خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کے عادی ہیں۔

مالٹوں سے ہٹ کر یہ فائدہ اسٹرابری سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
فیلڈ مارشل سے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
عثمان انور تبدیل، راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہورقلندرز کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
جماعت اسلامی نے سٹی کونسل میں میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر علیم خان نے سینیٹ اجلاس میں پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان سے معذرت کرلی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان میں کسی سردارکی مرضی کیخلاف آپ اس کے علاقے میں جلسہ نہیں کرسکتے: محمود اچکزئی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا: امریکی صدر
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
اوورسیزپاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسین
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
تازہ ترین
بھارت کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ، دفاعی اخراجات کیلئے 85 ارب ڈالر سے زائد مختص
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
قصور میں میرج ہال کے مین ہول میں گرکر 3 سالہ بچہ جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
تازہ ترین
کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیماریوں سے لڑنے کیلئے مدافعتی نظام بنانے میں مددگار 8 آسان عادات
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
تازہ ترین
طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالے چینی میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایف بی آر تاتاری لشکرکی طرح ہے، جہاں جاتا ہے تباہی پھیر دیتا ہے: سینیٹرطلحہ محمود
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبین عرب مسلح کے سربراہ خلیفہ ابو القاسم حفتر کی ملاقات
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناکارہ سم کارڈز سے 80 لاکھ روپے مالیت کا سونا حاصل کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان نظریاتی قربت کے باعث ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی پر آمادہ نظر نہیں آتے: امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
Headline تازہ ترین
حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے والد عبد الکریم نصراللہ انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
تازہ ترین
پاک بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈ کاسٹرز کو کتنا نقصان ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
دہشتگرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 1, 2026