غزہ کی تعمیرِ نو کے فنڈز حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں خرچ نہیں کیے جائیں گے: جیرڈ کشنر


غزہ کی تعمیرِ نو کے فنڈز حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں خرچ نہیں کیے جائیں گے: جیرڈ کشنر

فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے دی جانے والی مالی امداد ان علاقوں میں نہیں بھیجی جائے گی جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور اسرائیل کے درمیان امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے رابطے جاری ہیں تاہم عرب میڈیا کے مطابق کئی تنظیموں نے شکایت کی ہے کہ اسرائیل بہت کم امداد کو ہی غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کے دورہ اسرائیل کے دوران ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیرڈ کشنر نے کہا کہ غزہ کی تعمیرِ نو کے فنڈز صرف ان علاقوں میں استعمال ہوں گے جو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔

کشنر نے کہا کہ ’وہ تمام علاقے جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہیں وہاں کوئی تعمیرِ نو فنڈز نہیں جائیں گے‘۔ ان کے مطابق اسرائیلی فوج کے زیرِ انتظام علاقوں میں تعمیرِ نو کے آغاز سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

جیرڈ کشنر نے ایک ’نئے غزہ‘ کے تصور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ’غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو ایسا مقام دیا جائے جہاں وہ جا سکیں، روزگار حاصل کر سکیں اور ایک بہتر زندگی گزار سکیں‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *