
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں 4 درخواستیں دائر کی گئي ہیں جنہیں ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہيں کیا گيا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ درخواست دی ہے اگر 30 اکتوبر سے پہلے سماعت نہ ہوئی تو یہ بےکار ہو جائے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ 23 اکتوبر کو شبلی فراز کی نشست پر الیکشن شيڈول ہوچکا ہے ، ان کی درخواست ہے کہ ناانصافی نہ ہو اور کیس مقرر کیا جائے ۔
Leave a Reply