ڈیل مسترد کرنے کی بات پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے وضاحت کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج کے دوران ضد سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔
رانا ثنا نے پی ٹی آئی کی جانب سے راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیارات دینے کی بات کو بے معنی قرار دیا اور کہا کہ ان دونوں کو کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔
رانا ثنا بولے اچکزئی سے کہا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر لیں، انہوں نے نہیں کی، ہم تو استحکام پاکستان میثاق کی پیش کش کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔


























Leave a Reply