چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں کرر ہا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ فیملی یا ذاتی معالج کو رسائی دینے کا تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارا مطالبہ تھا کہ بانی کو اسپتال منتقل کیا جائے ، طبی معائنے میں بھی اس لیے شریک نہیں ہوئے کیونکہ چاہتے تھے بانی کو اسپتال منتقل کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی لگا کر اس مسئلے کو پیچیدہ کردیا گیا۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جو رپورٹ دی اس کے مطابق آنکھ میں مسئلہ ہے جبکہ سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ آنکھ میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا عاصم یوسف بانی کے ذاتی معالج ہیں، ان کو اندر کیوں نہیں بھیجا جارہا؟ وہ جب اندر جائیں گے وہ بتائیں گے اصل صورتِ حال کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اورسلمان اکرم راجہ کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بانی کی تینوں بہنوں کو بھی اڈیالہ جیل جانے نہیں دیا گیا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی، ذرائع کے مطابق ملاقات 30 منٹ جاری رہی، بشریٰ بی بی کی فیملی سے بھی ملاقات ہوئی۔


























Leave a Reply