راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آنکھوں کے علاج کے معاملے پر ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس اڈیالا جیل پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی، اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل جانے والی ایمبولینس میں آنکھوں کے علاج کے آلات بھی موجود ہیں اور حکومت کی جانب سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز بھی اسپتال پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا جائے گاجس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ عمران خان کو کس اسپتال منتقل کیا جائے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسپتال منتقل نہ کرنے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاء آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کہا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ 16 فروری سے پہلے عدالت میں جمع کرائی جائے۔


























Leave a Reply