Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 4:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عمران خان کا سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • بشریٰ انصاری کو میک اپ بہت پسند ہے، تیار ہونے میں وقت لگاتی ہیں: میک اپ آرٹسٹ شیریں
  • امریکا- ایران مجوزہ معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور اثاثوں کی واپسی شامل: خبر ایجنسی
  • ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
  • سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 7 ہزار سے زائد افراد کو ملک بدر کیا
تازہ ترین

عمران خان کا سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں انکشاف

DAILY MITHAN Feb 12, 2026 0


میری دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی ہے: عمران خان کا سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں انکشاف

اچانک دائیں آنکھ کی بینائی مکمل ختم ہوگئی جس کےبعد پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد عارف کو کے معائنے کے لیے بلایا گیا: بانی پی ٹی آئی کا رپورٹ میں بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹرعاصم یوسف سے معائنہ کرایا جائے، ان کا طبی معائنہ کسی ماہر ڈاکٹر سے بھی کرایا جا سکتا ہے، ان کی قید تنہائی اور ٹی وی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے کتابیں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق حفاظت اور سکیورٹی سے متعلق درخواست گزارنے بیان کیا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی تشویش نہیں ہے، عمران خان نے راقم کوبتایا کہ ان کے زیرِ استعمال کمپاؤنڈ میں نگرانی کے لیے تقریباً 10 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، اگرچہ ایک کیمرے کی کوریج غسل خانے کےحصے تک ہےتاہم کمرے/سیل کے اندر کوئی کیمرہ نصب نہیں ہے۔

’عمران خان  11:30 بجے سے لگ بھگ ایک گھنٹے تک قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہیں‘

رپورٹ کے مطابق عمران خان تقریباً 9:45 پرناشتہ کرتے ہیں، 11:30 بجے سے لگ بھگ ایک گھنٹے تک قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہیں، پھروہ اپنے لیے دستیاب محدود آلاتِ ورزش استعمال کرتے ہوئےجسمانی ورزش کرتے ہیں، دوپہر 1:15 پرغسل کےبعد بانی پی ٹی آئی کو محفوظ کمپاؤنڈ کے اندر موجود چہل قدمی کے شیڈ تک رسائی دی جاتی ہے، کمپاؤنڈ کے اندر وہ بیٹھ سکتے ہیں یا چہل قدمی کرسکتے ہیں، ان کا دوپہر کا کھانا تقریباً 3:30 سے 4:00 بجے کے درمیان ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پرعمران خان نے اپنی حفاظت اور سکیورٹی کے بارے میں کوئی خدشہ ظاہر نہیں کیا، درخواست گزار نے بیان کیا کہ ان کا روزمرہ معمول گرمیوں اور سردیوں میں مختلف ہوتا ہے، تقریباً شام 5:30 بجے سے اگلی صبح 10:00 بجے تک بانی پی ٹی آئی اپنے سیل میں مقید رہتے ہیں، ان کا سیل بلاک اڈیالا جیل کے اندر تقریباً 5منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔

دوپہر کے کھانے کے اخراجات عمران خان کا خاندان برداشت کرتا ہے: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق سیل بلاک کے کچن میں برتن، کراکری اور کھانا پکانے کا سامان موجود ہے،  زیادہ تر اشیائے خورونوش مرتبانوں اور بند ڈبوں میں محفوظ تھیں،  اشیائے خورو نوش میں مصالحہ جات اور خشک میوہ جات شامل تھے،کچن کی صفائی کے حوالے سے کچھ بہتری کی گنجائش محسوس کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے بتایا کہ وہ صبح ناشتے میں ایک کپ کافی، دلیہ اور چند کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کا کھانا ان کےمطابق ہفتہ وارمنصوبہ بندی کےتحت منتخب کیاجاتا ہے، دوپہر کے کھانے کے اخراجات عمران خان کا خاندان برداشت کرتا ہے، دو دن مرغی، دو دن گوشت، دو دن دال یا دو دن چاٹ یا اسنیکس شامل ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مزید بتایا کہ انہیں بوتل بند پینے کا پانی (نجی کمپنی کا پانی ) دستیاب ہے، وہ مکمل کھانا نہیں لیتے بلکہ پھل، دودھ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ عمران خان کے سیل کے اندر 3 ہائی وولٹیج بلب، ایک چھت والا پنکھا اور ایک بلوور ہیٹر موجود ہے، سیل میں 2 میزیں، ایک وال کلاک، ایک چارپائی/بیڈ، ایک کرسی اور ایک چھوٹا ریک موجود تھا جب کہ سیل کے اندر 32 انچ کا ٹی وی دیوار پر نصب تھا تاہم چلانے پر وہ خراب پایا گیا، سیل میں کوئی الماری موجود نہیں، کپڑے پانچ ہینگرز پر لٹکائے گئے تھے، سیل کے اندر فراہم کردہ کرسی غیر آرام دہ پائی گئی، سیل میں ایک سنگل بیڈ میٹریس، 4 تکیے اور 2 کمبل موجود تھے، سیل کے اندر جائے نماز ،تسبیح موجود تھی، 2 تولیے بھی تھے۔

 عمران خان نے کہا کہ ان کی آنکھ میں خون کا لوتھڑا (کلاٹ) بن گیا تھا: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق تقریباً 100 کتابیں ایک میز پر رکھی تھیں، ساتھ دو سیب،دو ڈمبلز بھی تھے،  ٹشو پیپر، ماؤتھ واش، ائیر فریشنر، شیو جیل اور شیو کٹ بھی موجود تھے، سیل کے اندر تقریباً ساڑھے 4 ضرب ساڑھے 4 فٹ کا ٹوائلٹ تھا ، ٹوائلت کو 4 فٹ اونچی دیوار سے الگ کیا گیا تھا اور اس کی چھت نہیں تھی، ٹوائلٹ کے باہر گرم اور ٹھنڈےپانی کی سہولت، واش بیسن اور آئینہ موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ تقریباً 3  سے 4 ماہ قبل، یعنی اکتوبر2025 تک ان کی دونوں آنکھوں کی بینائی 6×6 (بالکل نارمل) تھی، اب ایک آنکھ کی بینائی 15 فیصد تک ہے جس کا علاج پمز کے ڈاکٹرز نے کیا، اس کے بعد مسلسل دھندلاہٹ اور نظر کے مدھم ہونے کی شکایت شروع ہوئی،  متعدد بار اُس وقت کےسپرنٹنڈنٹ جیل کو مسلسل دھندلاہٹ اور نظرکے مدھم ہونے کی شکایت سےآگاہ کیا ، جیل حکام کی جانب سے ان شکایات کے ازالے کےلیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، بعد ازاں اچانک دائیں آنکھ کی بینائی مکمل ختم ہوگئی جس کےبعد پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد عارف کو کے معائنے کے لیے بلایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ان کی آنکھ میں خون کا لوتھڑا (کلاٹ) بن گیا تھا جس نے شدید نقصان پہنچایا، علاج (بشمول ایک انجیکشن) کےباوجود ان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
امریکا- ایران مجوزہ معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور اثاثوں کی واپسی شامل: خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انسانوں کے چلنے کے حوالے سے ایک منفرد راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
آزاد کشمیر میں جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے: بلاول
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ کے دوران انگلش ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں خاتون شدید زخمی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026