علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار


علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار

گنڈاپور دور کے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے پاس ہیں/ فائل فوٹو

پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے اراکین کو دی گئی مراعات تاحال واپس نہیں لی گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دور کے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے پاس ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سابق کابینہ اراکین کے پی آر اوز، پی ایس اور دیگر عملے کو اپنے محکموں میں واپس رپورٹ کرنے کے احکامات بھی تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دور کے وزراکے پاس سرکاری سکیورٹی اہلکار بھی تاحال تعینات ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *