طلال کا بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر ردعمل


سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں: طلال کا بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر ردعمل

فوٹو: فائل 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی طرف سے بُلٹ پروف گاڑیاں ناقص قرار دے کر واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ 

طلال چوہدری نے اپنے بیان مہں کہا کہ  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بچگانہ سوچ نے افسران اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس جوانوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 600 ارب روپے سے زیادہ خیبرپختونخوا حکومت کو دے چکی ہے ، صوبائی حکومت آج تک 600 ارب روپے کا حساب نہیں دے سکی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *