کوہستان اسکینڈل کے بعد ایبٹ آباد میں محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی اینڈ ڈبلیو) بلڈنگ ڈویژن میں جعلی کمپنیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے چیک کیش کروانےکا انکشاف ہوا ہے۔
جعلی چیک اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایگزیکٹو انجینئر نے چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ ڈویژن اور صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہےکہ جعلی چیکوں کے ذریعے 5 کروڑ سے زائد رقم بینکوں سےنکلوائی گئی، بروقت کارروائی کرکے 3 کروڑ کے چیک کیش ہونے سے رکوالیےگئے۔
خط کےمتن کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ ڈویژن کے نام پرکروڑوں روپےکے جعلی چیک جاری کیےگئے، جعلی چیک کیش کروانے میں مبینہ طور پر اکاؤنٹس آفس کے اہلکار اور بینک عملہ ملوث ہے۔
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس اور متعلقہ بینکوں سے کیش چیکوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔


























Leave a Reply