
لاہور: پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ سروے جاری ہے اور متاثرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں اور 11 ہزار اہلکار سرگرم ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں 58 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فلڈ سروے میں3لاکھ 68 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں جب کہ سروے ٹیموں نے 10لاکھ42 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ 7 ہزار مکانات کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا ہے۔
Leave a Reply