Skip to content
  • Tuesday, 10 March 2026
  • 2:50 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • زندگی مشکل بنانے والے افراد سے تعلق آپ کو جلد بوڑھا بنا دیتا ہے، تحقیق

حالیہ پوسٹس

  • 25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 6200 کا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
  • تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک نے پیداوار میں نمایاں کمی کردی
  • ایمرجنسی سروسزکی ذمہ داری کے سوال پر ایڈووکیٹ جنرل نےقانونی رائے جمع کروادی
  • چوہے انسانوں یا دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں، سائنسدان کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو دیکھیں
Headline تازہ ترین

زندگی مشکل بنانے والے افراد سے تعلق آپ کو جلد بوڑھا بنا دیتا ہے، تحقیق

DAILY MITHAN Mar 10, 2026 0


زندگی مشکل بنانے والے افراد سے تعلق آپ کو جلد بوڑھا بنا دیتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی / فائل فوٹو

اگر آپ ایسے افراد کے ساتھ وقت گزارتے ہیں جو مسلسل مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔

جی ہاں ایسے مسائل پیدا کرنے والے یا زندگی مشکل بنانے والے افراد آپ کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتے ہیں۔

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جھگڑالو افراد سے تعلق صحت کو متاثر کرتا ہے جبکہ بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں ایسے جھگڑالو افراد کےلیے مسائل پیدا کرنے والے یا زندگی مشکل بنانے والے افراد کی اصطلاح استعمال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اکثر زندگی مشکل بنانے والے افراد سے رابطے میں رہنے سے تناؤ کی سطح بڑھتی ہے جبکہ حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار بھی بڑھ جاتی ہے۔

خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔

جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

اس تحقیق میں 2 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو ایک طبی سروے کا حصہ بنے تھے۔

ان افراد سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران لوگوں سے تعلقات کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے تھے اور معلوم کیا گیا تھا کہ کوئی فرد ان کی زندگی مشکل بنانے کا باعث بن رہا ہے۔

محققین نے ان افراد کے لعاب دہن کے نمونے اکٹھے کیے اور صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ آپ کی زندگی میں ہر مشکل پیدا کرنے والے فرد کی موجودگی سے حیاتیاتی عمر میں 1.5 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔

یعنی اگر آپ کی زندگی میں ایک سے زیادہ ایسے افراد موجود ہیں تو حیاتیاتی عمر کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔

محققین نے بتایا کہ بظاہر تو 1.5 فیصد اضافہ معمولی محسوس ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ یہ صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج کو ابھی ٹھوس قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ابھی تک وجہ ثابت نہیں کی جاسکی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ زندگی مشکل بنانے والے افراد کیوں حیاتیاتی عمر میں اضافے کی وجہ بنتے ہیں، مگر بظاہر ایسا تناؤ بڑھنے کے باعث ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو ایسے افراد کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق اکثر زندگی مشکل بنانے والے افراد خاندان سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور ان سے دور رہنا مشکل ہوتا ہے۔

خاندان سے باہر دفتری ساتھی اور پڑوسیوں کو لوگوں کی جانب سے زیادہ زندگی مشکل بنانے والا قرار دیا جاتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک نے پیداوار میں نمایاں کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایمرجنسی سروسزکی ذمہ داری کے سوال پر ایڈووکیٹ جنرل نےقانونی رائے جمع کروادی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
چوہے انسانوں یا دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں، سائنسدان کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو دیکھیں
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
قومی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانے پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوسکا
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کےساتھ ون ڈے سیریز میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، کپتان شاہین آفریدی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
‘ویر زارا میں کام کرنیکی پیشکش ہوئی تھی’، نادیہ جمیل کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی سعودی عرب سے 2 ملین ٹن خام تیل عمان پہنچانے کی درخواست
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر اپنی ٹیم کیلئے تجوریوں کے منہ کھل دیے
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
اگر رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر کے نہیں رکھا تو اسکا کفارہ ادا ہوگا یا صرف قضا روزہ رکھا جائیگا؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
جب محمد سراج ٹرافی مسجد نہیں لے جاسکتے تو ٹرافی مندر کیوں گئی؟ سابق ہندو کرکٹر پھٹ پڑے
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
تیل کی قیمت میں مزید اضافے کی صورت میں حکومت کا مختلف آپشنز پر غور
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان، فلیش فلڈ کا خطرہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق جانبدارانہ اور منفی کوریج میں اضافہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے کلو تک کا بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کا 11 واں دن، آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026