روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر ٹرمپ کی بھارت کو ایک بار پھر دھمکی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایسا نہ کیا تو اسے بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے بھارت کے وزیراعظم مودی سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ وہ روسی تیل کے معاملے میں اب ایسا نہیں کریں گے‘۔

ٹرمپ کے اس بیان پر ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’پھر بھارتی حکومت یہ کیوں کہہ رہی ہے کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہوئی؟‘

ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں پتا، اگر وہ یہ کہنا چاہتے ہیں تو پھر وہ بھاری محصولات ادا کرتے رہیں، اور وہ ایسا کرنا بالکل نہیں چاہیں گے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھے مگر اب یہ معاملہ طے ہوگیا ہے۔

تاہم بھارت کی وزارت خارجہ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تردید کی تھی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک بھارتی وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلی فونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ اور مودی کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *