لاہور: حکومت پنجاب نے 6 ،7 اور 8 فروری کو بسنت کے دوران عوام کو میٹرو بس، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بسنت کے لیے 10 لاکھ موٹرسائیکلوں کو فری سیفٹی وائرز لگا کر دیےجائیں گے، بسنت کے 3 روز فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، 2 کنٹرول روم بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، مانیٹرنگ اور ٹریفک سمیت ہر لحاظ سے بہترین پلان بنایا گیا ہے، عوام کو دنگا فساد پر لگا دیا گیا تھا، پنجاب کےعوام کوان کی خوشیاں لوٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بسنت کےدوران غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا اور جرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹرسایئکل کے داخلےکی اجازت نہیں ہو گی۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ بسنت 500 سال پرانا تہوار ہے۔ پنجاب کی ثقافت بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، 6 فروری کی رات سے بسنت فیسٹیول کا آغاز کر دیا جائے گا ، اس دوران کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا۔


























Leave a Reply