جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی نے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ممکنہ سرپرائز پیکج قرار دیا ہے۔
خیال رہےکہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے قومی اسکواڈ میں خواجہ نافع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواجہ نافع کی تعریف کرتے ہوئے تبریز شمسی کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع ایک سنجیدہ کھلاڑی ہے، ہو سکتا ہے وہ ورلڈکپ کا سرپرائز پیکج ہو۔
جنوبی افریقی اسپنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گلوبل سپر لیگ کے دوران نافع کے ساتھ وقت گزارا ہے، وہ ایک محنتی، خوش اخلاق اور بڑے عزائم رکھنے والا کھلاڑی ہے۔
اس سے قبل سابق بھارتی اسپنر ایشون نے بھی نافع کو قابل توجہ کھلاڑی قرار دیا تھا۔


























Leave a Reply