ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے اسٹریٹجک ذخائر کی ریکارڈ مقدار جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
آئی ای اے نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔آئی اے ای اے نے اپنے فیصلےکا اعلان فرانس کی سربراہی میںG7 رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں کیا۔
عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق ہنگامی ذخائرکو ہر رکن ملک کی قومی صورتحال کے مطابق مناسب مدت میں مارکیٹ میں فراہم کیا جائےگا۔
آئی ای اے کے اقدام کا مقصد خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں لانا ہے۔ آئی اے ای اے کے فیصلے کی 32 رکن ممالک نے متفقہ طور پر حمایت کی ہے۔
1970 کی دہائی میں آئی ای اے کے قیام کے بعد ایسا اقدام چھٹی بار کیا گیا ہے، آخری بار ایسا 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل تنصیبات پر حملوں کے اثر کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 30 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا تھا تاہم جی 7 ممالک کی جانب سے ہنگامی ذخائر کے استعمال کے اشاروں کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی تھی۔
تاہم اب ایک بار پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 5.22 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 87.81 ڈالر فی بیرل ہے جب کہ برطانوی خام تیل برینٹ کی فی بیرل قیمت 5.18 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 92.35 ڈالر فی بیرل ہے۔


























Leave a Reply