خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں ہوا، صوبائی حکومت بظاہر مخالفت کررہی ہے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی صفر ہے، صوبائی حکومت کی صوبے کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں، کرپشن کی بھرمار کےعلاوہ یہاں کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، صوبائی حکومت نے ابھی تک کیا کیا ہے بتائیں؟ باقی صوبے آگے جارہے ہیں ہم پیچھے جارہے ہیں، کرپشن زور و شور سے جاری ہے ، اس صوبے پر رحم کریں، اس کو مزید خراب نہ کریں۔
ڈاکٹر عباداللہ نے کہاکہ تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں ہوا، صوبائی حکومت بظاہر مخالفت کررہی ہے، آپریشن حکومت کی ایما پر ہورہا ہے اور اگر ان کا بس نہیں چلتا تو کرسی چھوڑ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ جرگہ کے ساتھ ڈی سی نے معاہدہ کیا جو صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، آئی جی کی بریفنگ کے مطابق پولیس میں اس آپریشن کی صلاحیت نہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ 18ویں ترمیم سے متعلق خواجہ آصف کا بیان ذاتی ہے، صوبہ نچلے سطح پر فنڈز منتقل نہیں کر رہا، صوبے بھر میں ہم نے تمام یونیورسٹیز میں برابر لیپ ٹاپ تقسیم کئے، فنڈز سے متعلق یہ غلط بیانیاں کر رہے ہیں۔


























Leave a Reply