Skip to content
  • Wednesday, 22 April 2026
  • 7:57 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بیوروکریسی پاکستان کو ناپاک کر رہی ہے، خواجہ آصف کے الزامات پر بیوروکریسی کا شدید ردعمل

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
پاکستان

بیوروکریسی پاکستان کو ناپاک کر رہی ہے، خواجہ آصف کے الزامات پر بیوروکریسی کا شدید ردعمل

DAILY MITHAN Aug 7, 2025 0

[ad_1]

بیوروکریسی پاکستان کو ناپاک کر رہی ہے، خواجہ آصف کے الزامات پر بیوروکریسی کا شدید ردعمل

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا تھا کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد:  سرکاری افسران اور متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے اس بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی کا نصف سے زائد حصہ پرتگال میں جائیدادیں خرید چکا ہے اور وہاں کی شہریت کے حصول کی تیاری کر رہا ہے۔

 خواجہ آصف نے اپنے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اور یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار  رہے ہیں۔ 

انہوں نے لکھا کہ بزدار کا ایک قریبی ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے اور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ سیاست دان تو ان کا بچا کچھا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ہے۔‘‘

 تاہم، جب اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع سے رابطہ کیا گیا، تو ان دونوں اداروں نے وزیر دفاع کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں اور نہ شواہد۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے کہا ’’ہمارے پاس ایسا کوئی ریکارڈ یا انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں جو یہ ظاہر کرے کہ ملک کی بیوروکریسی کا نصف سے زائد پرتگال میں جائیداد خرید چکا ہے یا غیر ملکی شہریت کے حصول کی کوشش کر رہا ہے۔’’

نیب کے ایک ذریعے نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں اس نوعیت کے کسی انکشاف کی خبر نہیں۔ نہ ہی ہمارے زیر تفتیش ایسے کوئی کیسز موجود ہیں جو وزیر موصوف کے الزامات سے مطابقت رکھتے ہوں۔‘‘

مبصرین یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں اس قدر دوٹوک انداز سے دعویٰ کیوں کیا۔

ایک سینئر سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ وزیر کے ٹوئٹ کی وجہ سے سویلین بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ناراضی پائی جاتی ہے۔ اس سے مورال کمزور اور سرکاری افسران میں غلط پیغام جاتا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے نے واضح کیا کہ جس بیوروکریٹ کا ذکر عثمان بزدار کے ساتھ تعلق کے تناظر میں مبہم انداز میں کیا گیا ہے، اُسے پہلے ہی وزیر اعظم کی منظوری سے ملازمت سے فارغ کیا جا چکا ہے اور اس کیخلاف باقاعدہ انکوائری کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

اگرچہ حکام تسلیم کرتے ہیں کہ بیوروکریسی میں کرپشن کے عناصر موجود ہیں اور بعض نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، لیکن ان کے بقول پوری سروس کے نصف سے زائد حصے کو کرپٹ قرار دینا درست نہیں۔ 

ایک سینئر بیوروکریٹ کا کہنا تھا کہ شواہد کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کے ذریعے احتساب ہونا چاہئے۔ اگر وزیر دفاع کے پاس واقعی کوئی مصدقہ معلومات موجود تھیں تو انہیں چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعظم، نیب اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جیسے اداروں سے رجوع کرتے، نہ کہ سوشل میڈیا پر ایسے الزامات عائد کرتے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
’کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، حکومت کیساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘، محمود اچکزئی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم نے ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کردی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
اگر جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائےگی، وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، مالز رات 8 اور ریسٹورنٹس 10 بجے بند ہونگے
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن کے خاتمے اور چیئرمین نیب کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرثانی کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
سندھ حکومت نے اسکول وین کےکرائے نہ بڑھانےکا حکم نامہ جاری کردیا
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملک
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بندکرنےکی تجویز مسترد کردی
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
بلوچستان اور کے پی میں توانائی بچت کیلئے مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری
DAILY MITHAN Apr 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026