Skip to content
  • Thursday, 4 June 2026
  • 2:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بیرسٹر سیف کی عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں

حالیہ پوسٹس

  • مفت کھانے کیلئے ہوٹل کی ڈش میں اپنے بال ڈالنے والی خاتون
  • بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
  • میٹرک کے نتائج 10جولائی اور انٹرمیڈیٹ کے 31 جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ
  • لبنان سے متعلق مطالبات منوانے کیلئے ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ پر دباؤ ڈالا
تازہ ترین

بیرسٹر سیف کی عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں

DAILY MITHAN Jan 9, 2026 0


بیرسٹر سیف کی عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ میرے روابط کئی دہائیوں پر محیط ہیں، میں صرف ان روابط کو اپنے قائد اور پارٹی کی مدد کیلئے استعمال کر رہا ہوں: بیرسٹر سیف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے انہیں دی گئی آخری ہدایت کے مطابق وہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری میں مصروف ہیں۔ 

دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کی رہائی کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کیلئے جو ممکن کردار ادا کیا جا سکتا ہے وہ ادا کرنے کو تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے روابط کئی دہائیوں پر محیط ہیں، میں صرف ان روابط کو اپنے قائد اور پارٹی کی مدد کیلئے استعمال کر رہا ہوں۔

 بیرسٹر سیف کی عمران خان سے آخری ملاقات گزشتہ برس 4 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی۔ اگرچہ پی ٹی آئی کو اندرونی طور پر سخت موقف رکھنے والوں اور مفاہمت کے حامیوں کے درمیان منقسم سمجھا جاتا ہے تاہم بیرسٹر سیف ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو محاذ آرائی پر مفاہمت کو ترجیح دیتے ہیں۔

 گزشتہ ماہ انہوں نے اپنے سو شل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا: ’’پی ٹی آئی اور دفاعی اداروں کے درمیان تلخی کسی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ دونوں فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، کشیدگی کم کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے اور مسائل کا پائیدار حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا چاہئے۔ ایک دوسرے کیخلاف مسلسل تنقید نہ صرف کشیدگی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے۔ وسیع تر قومی مفاد میں ناگزیر ہے کہ نفرت کی آگ بجھائی جائے اور مفاہمت و تعاون کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ایسے وقت میں جب ملک سنگین معاشی و سیاسی چیلنجز سے دوچار ہے، اتحاد، اتفاق رائے اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ باہمی محاذ آرائی اور سڑکوں پر تصادم صرف دشمن قوتوں کو مضبوط کرتا ہے اور اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنان اور ریاستی اداروں کے اہلکاروں کو ایک دوسرے کی کردارکشی سے گریز کرنا چاہئے۔ اشتعال انگیز، نفرت انگیز اور بے بنیاد بیانات سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میں ہمیشہ دونوں جانب کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا خواہاں رہا ہوں۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تمام تنازعات کا واحد اور بہترین حل بامعنی مذاکرات، صبر اور سیاسی دانائی سے ممکن ہے۔ باہمی دشمنی میں اضافہ براہِ راست ملک اور اس کے عوام کو نقصان پہنچا رہا ہے، اور اسے ختم کرنے کیلئے دانشمندانہ فیصلے ناگزیر ہیں۔‘‘



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مفت کھانے کیلئے ہوٹل کی ڈش میں اپنے بال ڈالنے والی خاتون
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
میٹرک کے نتائج 10جولائی اور انٹرمیڈیٹ کے 31 جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
لبنان سے متعلق مطالبات منوانے کیلئے ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ پر دباؤ ڈالا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست مسترد، درخواستگزارپر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
عامر خان تیسری مرتبہ دلہا بننے کیلئے تیار، شادی کی تاریخ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کا گوشت مانگنے کے بہانے گھروں میں چوریاں کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار، کروڑ کا سامان برآمد
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کر دی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
زیارت سے اغواء کیے گئے پولیس آفیسر سمیت 3 افراد بازیاب
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ریاست کو سہارا کیسے ملے؟
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کو شکست دیکر پاکستان انڈر 18 ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران، ایک لیٹر پیٹرول، ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا، اپنے شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں: پاکستان
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
پنجاب میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات مقرر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026