بھارت نے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 2026 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے 85 ارب ڈالر سے زائد مختص کرنے کا اعلان کیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دفاعی اخراجات میں فوجیوں کی تنخواہیں، پنشنز، دفاعی سازو سامان کی خریداری شامل ہوگی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی افواج کی جدت کے لیے 2.19 لاکھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
2026 کے بجٹ میں بھارت نے بنگلادیش کے لیے مالی امداد کو نصف کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ بجٹ میں بنگلادیش کے لیے 1.2 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم 2026 کے بجٹ میں بنگلادیش کے لیے صرف 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بھارت نے 2026 کے بجٹ میں افغانستان کے لیے امداد میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ کرکے 1.5 ارب روپے کردیا ہے۔
علاوہ بھارت کی جانب سے بجٹ 2026 میں بھوٹان، سری لنکا، نیپال، ماریشیس اور لاطینی امریکی ممالک کے لیے امداد میں اضافہ کیا گیا ہے کہ جبکہ میانمار اور مالدیپ کے لیے امداد میں کمی کی گئی ہے۔


























Leave a Reply