ممبئی: بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران سے منسلک تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں 3 آئل ٹینکرز کو تحویل میں لیا۔
رپورٹ کے مطابق تینوں آئل ٹینکرز کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ عرب میں روکا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ضبط کیے گئے بحری جہازوں میں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی شامل ہیں جو ایران سے منسلک تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چابہار سے واپسی کے بعد ایرانی جہازوں کی ضبطی ایران کے لیے بھارت کی جانب سے ’چھرا گھونپنے‘ کے مترادف ہے۔


























Leave a Reply