ڈھاکا: بنگلا دیش میں 12 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کےلئے انتخابی مہم کاباضابطہ آغاز ہوگیا۔
بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پہلے عام انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد ہونے جارہے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا باضاطہ آغاز کردیا ہے۔
حسینہ واجد کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے ڈھاکہ سے اپنی مہم کا آغازکیا۔
جماعت جماعت اسلامی بنگلادیش نے بھی دارالحکومت ڈھاکا سے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سربراہ طارق رحمان نے بھی ضلع سلہٹ میں روڈ شو کیا۔
دوسری جانب پابندی عائد ہونے کے باعث سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ انتخابی دوڑ سے باہر ہے۔


























Leave a Reply