بلوچستان میں 3 دنوں سے جاری دہشت گردی کےخلاف آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے 197 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوان شہید ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھوں 36 شہری شہید ہوئے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہےکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ ہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بنائے جس کے بعد سینیٹائزیشن آپریشن اور تعاقبی آپریشن بھی کیےگئے جن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔


























Leave a Reply