اسلام آباد: قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں بسوں سے زائرین کو اتارکر شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا جاتا رہا ہے، بلوچستان میں کسی سردارکی مرضی کے خلاف آپ اس کے علاقے میں جلسہ نہیں کرسکتے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان فاصلےکم ہونے چاہئیں، اس ایوان کو مضبوط کیا جائے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سوئی کی گیس پورے پاکستان تک پہنچ گئی لیکن وہاں دستیاب نہیں۔
بعدازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جہاں بھی ہو خطرناک ہے،اس کا سدباب ہونا چاہیے، خارجی لوگ آتے ہیں اور ہمیں لڑاتے ہیں، یہ ہمارا امتحان ہے۔
محمود اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بیٹھ کر اس سے متعلق سوچنا ہوگا، بہترین حل یہ ہےکہ ہم سب خود مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں، ہمارے سارے مسائل کا حل اس پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہے۔


























Leave a Reply