وادی تیراہ میں شدید برفباری کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) مظہر آفریدی نے انسان دوستی اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
ڈی ایس پی مظہر آفریدی نے برفباری میں پھنسے 3 کمسن بہن بھائیوں کو شدید سردی سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے۔
انہوں نے اپنی سرکاری جرسی ایک بچی کو پہنائی جبکہ اپنی گرم چادر اور کپڑے دونوں بھائیوں کو دے کر انہیں سردی سے محفوظ رکھا۔ ڈی ایس پی نے تینوں بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر کھانا کھلایا اور انہیں اپنی گاڑی کے اندر رکھا تاکہ بچے برفباری اور شدید سردی سے محفوظ رہ سکیں۔
یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، ساری رات بچوں کو اپنی موٹرکار میں رکھا اور اگلے صبح ان کے خاندان کے حوالے کیا۔
اس موقع پر موجود شہریوں نے ڈی ایس پی مظہر آفریدی کے اس اقدام کو سراہا اور اسے انسانیت کی روشن مثال قرار دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے ڈی ایس پی کے عمل کو دل کو چھو لینے والا اور قابل تعریف قرار دیا۔


























Leave a Reply