بدین میں بارشوں سے فصل تباہ ہونے پر ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچیں، نئی فصل کا انتظار


بدین میں بارشوں سے فصل تباہ ہونے پر ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچیں، نئی فصل کا انتظار

بارش سے متاثرہ رقبہ 80 ہزار ایکڑ سے زائد ہے جس پر ٹماٹر کاشت تھی/ فائل فوٹو

سندھ کے ضلع بدین میں ٹماٹر کی مقامی فصل کو بارشوں سے نقصان پہنچنے کے باعث صوبے بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ 

ضلع بدین کو ٹماٹر کی پیداوار کے لحاظ سے ملک میں ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے لیکن اس سال مون سون سیزن میں کاشتکاروں کی محنت بارش کے سبب ضائع ہوگئی۔ 

مقامی افرد کے مطابق ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے سبب ٹماٹرکی فصل مکمل تباہ ہوگئی اور کسانوں کو دوبارہ بیج بونا پڑاہے جب کہ کاشتکار اور منڈیوں کے تاجر نئی فصل کے انتظار میں ہیں۔

اس حوالے سےمحکمہ زراعت کا بتانا ہے کہ بارش سے متاثرہ رقبہ 80 ہزار ایکڑ سے زائد ہے جس پر ٹماٹر کاشت تھی۔ 

دوسری جانب فصل کی تاخیر اور سپلائی رکنے سے بدین کی ٹماٹر منڈی میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جہاں کاروباری سرگرمیاں مکمل بند ہیں۔ 

ماہرین زراعت کا کہنا ہے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو نقصان کے ازالے، منڈیوں میں کاروبار کی بحالی اور ٹماٹر کی بلند قیمتوں سے عوام کی مشکلات میں کمی اسی وقت ممکن ہے جب بدین کی نئی فصل مارکیٹ میں پہنچے گی اور ٹماٹر کی قیمتیں معمول پر آئیں گی۔  



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *