اگر آپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا کافی زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے ایک عام عارضے سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ایک تحقیق میں اے آئی کے استعمال اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔
تحقیق میں امریکا کی 50 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 21 ہزار افراد سے سوالنامے بھروا کر اس ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اے آئی کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن، انزائٹی اور چڑچڑے پن کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ویسے تو اے آئی کا پھیلاؤ چند برسوں کے دوران شروع ہوا مگر اب یہ متعدد افراد کی زندگی کا حصہ ہے۔
تحقیق میں شامل افراد سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کا کتنا استعمال کرتے ہیں۔
یعنی روزانہ، ہر ہفتے یا مہینے میں کتنی بار اور کتنے وقت تک اے آئی چیٹ بوٹس کو استعمال کرتے ہیں۔
ان تفصیلات کے ساتھ محققین نے افراد کے ذاتی ڈیٹا جیسے آمدنی اور تعلیمی قابلیت وغیرہ تک بھی رسائی حاصل کی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد اے آئی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
درحقیقت یہ خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
مردوں اور خواتین دونوں پر لگ بھگ یکساں اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
البتہ تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اے آئی کے زیادہ استعمال سے ذہنی صحت کیوں متاثر ہوتی ہے۔


























Leave a Reply