امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
امریکی اخبار نے سیٹلائیٹ تصاویر پر مشتمل رپورٹ میں کہا کہ ایران نے امریکی اور اتحادی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن میں امریکی فوجی اڈوں، فضائی دفاعی نظام اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کم از کم 17 امریکی مقامات کو نقصان پہنچا، ان میں 11 امریکی فوجی اڈے یا فوجی تنصیبات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر بیس ، قطرکے العدیدائیربیس کو نشانہ بنایاگیا جبکہ کویت کے علی السالم ائیر بیس اور کیمپ بوہرنگ بھی حملوں سے متاثر ہوا، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ائیر بیس اور جبل علی پورٹ بھی ایرانی حملوں میں متاثر ہوئے۔


























Leave a Reply