صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے ردعمل کو جامع اور فیصلہ کن قرار دیدیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کے لیے تیار رہیں، کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو معلوم ہے منصوبہ ساز اور سہولت کار کہاں موجود ہیں۔ خونریزی جاری رہی تو ذمہ دار عناصر ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے۔ قومی سلامتی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔
صدر مملکت نے کہا پاکستانی قوم اور افواج وطن کےدفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے۔ 5 برس سے دہشت گردی کی کارروائیوں پرشدید تشویش ہے۔ سفارتی کوششوں کے باوجود مثبت پیش رفت نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب للحق شروع کیا گیا۔
فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔


























Leave a Reply