
پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی سیز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائرطالبان کی درخواست پرعمل میں آیا، افغان طالبان نےجنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطرنے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد افغان طالبان نے براہِ راست رابطہ بھی کیا، رابطوں کے نتیجے میں 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پراتفاق ہوا۔
Leave a Reply