اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ کیا اس میں کچھ عجیب لگ رہا ہے؟
بظاہر یہ کسی قدیم گھر کے بیرونی حصے کی تصویر ہے جس میں ایک شخص موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔
اس شخص نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔
تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟
مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔
اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب ہم نیچے بتا دیں گے۔
یہ جان لیں کہ اس شخص نے اپنے جسم کو دیوار کی رنگت سے پینٹ کیا ہے ۔
اس تصویر کو ایک جرمن آرٹسٹ جورگ ڈسٹروالڈ نے تیار کیا تھا۔
اس آرٹسٹ کے مطابق درحقیقت یہ پراجیکٹ پینٹنگ، ماحول اور فوٹوگرافی کے باہمی ربط کے اظہار کے لیے ہے اور ان تمام عناصر کو اکھٹا کرنے سے ہی مکمل تصویر بنتی ہے۔
جہاں تک جواب کی بات ہے تو آپ دروازے کے اوپر موجود چھت پر دائیں جانب غور کریں تو وہ شخص نظر آ جائے گا۔


























Leave a Reply