اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے


اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،  راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

 سماہنی آزاد کشمیر اور بھمبر میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں دیربالا، دیر شہر، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے کیے گئے ہیں۔

 باجوڑ اور گردو نواح میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر  زلزلے کی شدت 5.3  ریکارڈ کی گئی۔ زلزلےکا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور  اس کی گہرائی 234 کلومیٹر  ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *