
غزہ: اسرائیلی فوج نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں امداد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں امداد کے داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث عائد کی گئی ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید فضائی حملے کیے جن میں کم از کم 20 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق حماس کی جانب سے اتوار کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں اس نے غزہ کے جنوبی علاقوں میں درجنوں اہداف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی 10 اکتوبر کو نافذ ہوئی تھی، جس کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سال سے جاری تباہ کن جنگ رک گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی غزہ کے خان یونس کے مشرقی علاقوں عبسان اور الزنہ پر بھی گولہ باری کی۔
Leave a Reply