Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 8:24 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اب بال افغانستان کےکورٹ میں ہے، جائز شرائط پر بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

حالیہ پوسٹس

  • عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں7 فیصد بڑھ گئیں
  • ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا: رپورٹ
  • عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
  • لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے، فیملی ذرائع
تازہ ترین

اب بال افغانستان کےکورٹ میں ہے، جائز شرائط پر بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

DAILY MITHAN Oct 16, 2025 0


اب بال افغانستان کےکورٹ میں ہے، جائز شرائط پر بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے،  افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار  ہیں۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور  میزبانی کی، 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں، ہم نے بھائی چارےکے رشتےکو قائم و دائم رکھا ہے، افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے جوانوں اور عام شہریوں کو شہید کر رہے ہیں،2018میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی پھر کیسے دہشت گرد واپس آئے ؟ 2018 کے بعد کی حکومت نے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ بد قسمتی سے چند روز قبل پاکستان کی افواج پر فتنہ الخوارج نے حملہ کیا، حالیہ واقعات کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، نائب وزیر اعظم،وزیر دفاع اور دیگر افسران نے بارہا کابل کا دورہ کیا، افغان حکام سے بھی یہ کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن و ترقی کا دور دورہ ہو، بدقسمتی سے تمام کاوشوں کے باوجود افغانستان نے امن کو ترجیح نہ دی اور جارحیت کا راستہ اپنایا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب حملہ ہوا تو  افغانستان کے  وزیر خارجہ دہلی میں بیٹھے تھے، پاکستان پر یہ حملہ بھارت کی شہ پر ہوا، ہمیں مجبوراً بھرپور جوابی کارروائی کرنی پڑی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے، افغانستان کی درخواست پر 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کی گئی، دوست ممالک خاص طور پر قطر اس معاملےکو طے کرانےکی کوشش کر رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیز فائر ٹھوس شرائط پر لمبی بھی ہوسکتی ہے لیکن اگر مہلت کے لیے ایسا کیا گیا تو اس کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کےلیے تیار ہیں، افواج پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے خوارجیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 غزہ جنگ بندی میں پاکستان نے اپنا فرض ادا کیا،  وزیراعظم

غزہ کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کچھ لوگ غزہ کے معاملے پر سیاست کرنا چاہ  رہے تھے،  غزہ میں ہوئے مظالم کی عصر حاضر میں مثال نہیں ملتی، غزہ میں معصوم بچوں کا خون بہ رہا تھا تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے؟ میری جگہ خود کو رکھ کر سوچیں کیا آپ غزہ جنگ بند کرانے والے کو سلام نہ کرتے، غزہ میں جنگ بندی میں اہم کردار میں صدر ٹرمپ اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، غزہ جنگ بندی میں پاکستان نے اپنا فرض ادا کیا،  شرم الشیخ میں معاہدہ ہوا ، غزہ میں لوگوں نے خوشی منائی، فلسطینی جنگ بند ہونے پر اللہ کا شکر ادا کر رہے تھے، اس جنگ کو بند کرانے والے کا شکریہ ادا نہ کیا جائےگا؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  فلسطین کی ریاست قائم ہونی چاہیے، فلسطین کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور آواز اٹھاتے رہیں گے۔ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہونے پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئی ایم ایف کا  یہ پروگرام آخری ہونا چاہیے، وقت آگیا ہے قرضوں سے جان چھڑائیں، یہ کٹھن راستہ ہے دن رات محنت کرنا ہوگی،  جب ملک اقتصادی طور پر ترقی کرےگا تو  آواز میں وزن ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں7 فیصد بڑھ گئیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے، فیملی ذرائع
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
پاکستان کی اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی پیش کردہ قرار دادوں کی حمایت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ جیت چکے، ٹرمپ کا ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنانےکا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے، امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور ٹرمپ کا مجسمہ نصب کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی نئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی، خصوصی نام بھی رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آج یومِ پرچم منایا جا رہا ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شپنگ انڈسٹری کی درخواستوں کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سےمنع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی جوہری پروگرام اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواز پر دنیا میں نئی بحث شروع،امریکی دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو 2 منٹ کی اس آسان ورزش کو عادت بنالیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026