Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 11:11 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ابلیس کا تعویذ

حالیہ پوسٹس

  • نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر
  • پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا، انداز فحش عمل قرار
  • اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق
  • ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا دعویٰ
  • اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
Headline تازہ ترین

ابلیس کا تعویذ

DAILY MITHAN Mar 12, 2026 0


یہ ایک خط تھا جس کی مخالفت پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے خلاف جھوٹے الزامات کی بھر مار کر دی گئی ، ایک صدی گزرنے کے بعد علامہ اقبال کے مؤقف کی تائید برطانوی پارلیمنٹ کے بہت سے ارکان بھی کر رہے ہیں، یہ وہی خط تھا جس کے خلاف بے چینی نے اقبال کے اس مشہور شعر کو جنم دیا ۔

ہے خاکِ فلسطیں پر یہودی کا اگر حق

ہسپانیہ پر حق نہیں کیوں اہل عرب کا ؟

یہ خط برطانیہ کے وزیر خارجہ لارڈ بالفور نے ایک صیہونی لیڈر لارڈ روتھ چائلڈ کو 1917  میں لکھا جسے اعلان بالفور بھی کہا جاتا ہے، اس خط میں برطانوی وزیر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت فلسطین میں یہودیوں کیلئے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

 علامہ اقبال اعلانِ بالفور کے خلاف سیاسی طور پر سرگرم ہو گئےتھے، 1919  میں امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں برطانوی سرکار کے قتل عام کے بعد پورے ہندوستان میں خوف کی فضا قائم تھی لیکن علامہ اقبال نے خوف و دہشت کے اس ماحول میں لاہور کے باغ بیرون موچی گیٹ میں دسمبر 1919 ء میں ایک جلسہ منعقد کیا اور اعلان بالفور کے خلاف قرار داد منظور کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ برطانوی حکومت تقسیم فلسطین کا اعلان واپس لے ۔

اس دوران 1923 ء میں برطانوی حکومت نے علامہ اقبال کو اُنکی کتاب”اسرار خودی”کی وجہ سے سر کا خطاب دیا ،”اسرار خودی” کا انگریزی ترجمہ کیمرج یونیورسٹی کے پروفیسر آر اے نکلسن نے کیا تھا اور اسی انگریزی ترجمے کے باعث شاعر مشرق کیلئے سر کے خطاب کا فیصلہ ہوا۔

 کئی ماہرین اقبالیات کا خیال ہے کہ علامہ اقبال ماضی میں اس قسم کے سرکاری اعزازات وصول کرنے سے انکار کر چکے تھے لیکن سر کا خطاب قبول کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ برطانوی حکومت کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں کے ناقد ضرور ہیں لیکن کسی سے دشمنی نہیں رکھتے۔

 لہٰذا اُن کے سیاسی خیالات پر بھی توجہ دی جائے، سر کا خطاب لینے کے بعد بھی علامہ اقبال نے اعلان بالفورکی مخالفت جاری رکھی اور لیگ آف نیشنز کو کفن چوروں کی انجمن قرار دیدیا، اُس زمانے میں لیگ آف نیشنز کا ہیڈ کوارٹر جنیوا میں تھا، اقبال نے “ضرب کلیم” میں شامل اپنی نظم “فلسطینی عرب ” میں کہا کہ” تری دوا نہ جنیوا میں ہے نہ لندن میں….فرنگ کی رگ جاں پنجہ یہود میں ہے۔

“1929 ء میں علامہ اقبال نے باغ بیرون موچی گیٹ لاہور میں ایک اور جلسے کی صدارت کی اور اعلان بالفور کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، 1931 ء میں علامہ اقبال نے مفتی اعظم فلسطین سید امین الحسینی کی دعوت پر بیت المقدس میں فلسطین کانفرنس میں شرکت کی، یہاں ایک تقریر میں علامہ اقبال نے کہا کہ انہیں مسلمانوں کے دشمنوں سے زیادہ خطرہ نہیں لیکن کچھ مسلمانوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ 

علامہ اقبال کی تقریر انگریزی میں تھی اور عبد الرحمن عزام اُنکی تقریر کا عربی ترجمہ کر رہے تھے، اس کانفرنس میں شرکت کے بعد وہ کچھ عرب ممالک کی حکومتوں پر تنقید کرنا شروع ہو گئے، ایک جگہ فرمایا”قافلہ حجاز میں ایک حسین ؓ بھی نہیں،گرچہ ہے تابدار ابھی گیسوئےدجلہ و فرات ” علامہ اقبال نے اپنی وفات تک تقسیم فلسطین اور اعلان بالفور کی مخالفت جاری رکھی جس کے نتیجے میں انگریزوں کے وفادار اُن پر جھوٹے الزامات لگاتے رہے لیکن اقبال کا مؤقف مزید سخت ہوتا گیا، فرمایا”زندہ کر سکتی ہے ایران و عرب کو کیونکر، یہ فرنگی مَدنیّت کہ جو ہے خود لبِ گور!”

آج جس تہران پر امریکا اور اسرائیل بمباری کر رہے ہیں اقبال کے کلام میں اس تہران کو طہران لکھا گیا ہے، ایک جگہ کہتے ہیں”طہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا، شاید کُرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے!”علامہ اقبال نے لیگ آف نیشنز کو کفن چوروں کی انجمن قرار دیا تھا ۔ 

1946 ء میں اسکا خاتمہ ہو گیا اور اسکی جگہ اقوام متحدہ نے لے لی، اس اقوام متحدہ کے ذریعے اعلان بالفور پر عمل درآمد کرایا گیا اور 1948 ء میں اسرائیل قائم ہو گیا، جب اسرائیل قائم ہوا تو علامہ اقبال زندہ نہیں تھے لیکن قائد اعظم محمد علی جناح نے اقبال کی سوچ کے عین مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔

 اعلان بالفور کو ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر چکا اور آج برطانیہ کی پارلیمنٹ میں یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم اعلان بالفور اور اسرائیل کے قیام پر معافی مانگیں کیونکہ اس معاملے میں برطانیہ کے کردار نے دنیا کو امن نہیں بلکہ صرف جنگیں دی ہیں،چند دن پہلے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمرکو لکھے جانے والے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں صرف اپنے ماضی کی غلطیوں کو تسلیم نہیں کرنا بلکہ اپنے کردار کا جائزہ بھی لینا ہے اور تاریخ کو درست کرنے کیلئے اعلان بالفورپر معافی مانگنی چاہیے ۔

 برطانوی پارلیمنٹ کے مزید ارکان اس خط کی حمائت کرنے والے ہیں اور اسے قرارداد کی صورت میں ایوان سے منظور کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ قرارداد منظور ہو یا نہ ہو لیکن 45 ارکان پارلیمنٹ کے خط نے علامہ اقبال اور قائد اعظم کے مؤقف کو سچا ثابت کر دیا ہے، ایک بھارتی مصنف تارا چرن رستوگی نے علامہ اقبال کے خلاف ایک کتاب لکھی تھی جس میں ان کی کردار کشی کیلئے من گھڑت قصے کہانیاں شامل کیے گئے اور کہا گیا کہ اقبال تو کشمیری النسل بھی نہیں تھے۔

 تارا چرن رستوگی جیسے بددیانت تاریخ دانوں کے دل میں اقبال کی فکر ہمیشہ ایک کانٹا بن کر چبھتی رہے گی کیونکہ یہ سامراجی گماشتے اپنی تمام تر کوشش کے باوجود فکر اقبال کو منہدم نہیں کر سکے، ہر گزرتے دن کے ساتھ فکر اقبال کی سچائی پہلے سے زیادہ آب و تاب کے ساتھ ابھر کر سامنے آ رہی ہے ۔ 

وہ لیگ آف نیشنز جسے آج اقوام متحدہ کہا جاتا ہے اسے اقبال جمعیت اقوام کے نام سے پکارتے تھے، اقبال نے “جمعیت اقوام” کو کسی کی داشتہ قرار دیتے ہوئے کہا”ممکن ہے کہ یہ داشتۂ پِیرکِ افرنگ،اِبلیس کے تعویذ سے کچھ روز سنبھل جائے”یہ اقوام متحدہ تو آج کسی کی داشتہ بھی نہیں رہی کیونکہ دور جدید کے ابلیس اس کے کسی فیصلے اور قرارداد کو نہیں مانتے۔

 کسے معلوم تھا کہ جس تہران کو علامہ اقبال عالم مشرق کا جنیوا بنانا چاہتے تھے وہ 2026 میں اپنے عہد کے ابلیسوں کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن کر کھڑا ہو جائے گا اور دنیا بھر کے مسلمان اپنے تمام تر اختلافات کو بھول کر تہران کی کامیابی اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں گے۔

 ابلیس کے تعویذسے شائد اسرائیل کچھ دن اور سنبھل جائے لیکن اسرائیل نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جو جنگ شروع کی ہے اس جنگ کی اصل وجہ 1917 ء میں لارڈ بالفور کی طرف سے لکھا جانے والا ایک خط ہے جسے علامہ اقبال نے مسترد کر دیا تھا ۔ 

2026 ء میں اس خط کو برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان بھی مسترد کر رہے ہیں لہٰذا مسلم دنیا کے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ آج کے کسی ابلیس کے تعویذ پر تکیہ کرنے کی بجائے فکر اقبال سے رجوع کریں جو ایک صدی بعد بھی تاریخ کی درست سمت پر کھڑی نظر آئے گی۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا، انداز فحش عمل قرار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کا گوگل، مائيکرو سافٹ اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
پاکستان کیساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی: آئی ایم ایف
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں7 فیصد بڑھ گئیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے، فیملی ذرائع
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
پاکستان کی اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی پیش کردہ قرار دادوں کی حمایت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ جیت چکے، ٹرمپ کا ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنانےکا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے، امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور ٹرمپ کا مجسمہ نصب کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026