نئی دہلی: بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور حکمران جماعت بے جے پی کا گٹھ جوڑ مخالف جماعتوں کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
مودی اور آر ایس ایس کی انتہا پسندی نے بھارت کو دہشتگردی کا گڑھ اور خطے کو میدان جنگ بنا کر رکھ دیا ہے اور مودی کی پشت پناہی میں آر ایس ایس کے انتہا پسند غنڈو ں کے ہاتھوں حکومتی نمائندے بھی غیر محفوظ ہیں۔
آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر کرناٹک میں کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
پریانک کھرگے نے آر ایس ایس کی غیر قانونی سرگرمیوں پرپابندی لگانے کا مطا لبہ کیا تھا۔
کانگریس وزیر پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں آر ایس ایس کا ایک غنڈہ جان سے مارنے کی دھمکیا ں دے رہا تھا۔
پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مودی اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے اور سیاسی محالفین کی آواز کو دبانےکے لیے شر پسند تنظیم آر ایس ایس کو ہتھیار بنا رہا ہے، نااہل مودی حکومت آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کی سرکاری حمایت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی ایما پر آر ایس ایس لوگوں کے ذہنوں کو نفرت، تعصب اور شدت پسندی سے زہر آلود کر رہی ہے۔






















Leave a Reply