آج کل لڑکیاں پابندیوں کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں: غزالہ جاوید


آج کل لڑکیاں پابندیوں کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں: غزالہ جاوید

اداکارہ غزالہ جاوید حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئی تھیں/فوٹوفائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید کا کہنا ہے کہ آج کی لڑکیاں عیاشی  اور  آزادی کی وجہ سے شادی ہی  نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ غزالہ جاوید حال ہی میں ایک نجی ٹی وی  شو میں شریک ہوئیں،  جس دوران اداکارہ نے مختلف موضوعات سمیت آج کل کی  لڑکیوں کی جانب سے شادی نہ کرنے کی وجوہات پر بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ  غزالہ جاوید نے کہا کہ’  آج کی لڑکیاں عیاشی اور آزاد زندگی کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں، ایسی لڑکیاں چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں ان سے کوئی سوال جواب کرنے والا نہ ہو‘۔

اداکارہ نے آج کی شادیوں  کا موازنہ پہلے سے کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کچھ عرصہ قبل ہونے والی شادیوں کو دیکھیں،  کم عمر لڑکیوں کی شادیاں کامیاب ترین شادیاں ہوتی تھیں‘۔

غزالہ جاوید نے دوران شو اپنے بھانجے کی مثال دیتے ہوئے  بتایا کہ‘میرے ڈاکٹر بھانجے نے شادی کیلئے کسی ڈاکٹر یا انجینئر  لڑکی سے شادی کے بجائے  عام گریجویٹ لڑکی سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اداکارہ کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے، جس پر  سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ کے وائرل انٹرویو پر   متعدد سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کے مؤقف سے اختلاف کیا، ایک  خاتون صارف نے لکھا کہ دنیا کہاں جا رہی ہے اور ان اولڈ آنٹی کی باتیں دیکھو۔

بسمہ نامی صارف نے لکھا کہ’اسی لیے مردوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں کیوں کہ انھیں شادی کے بعد بھی پوچھنے والا کوئی نہیں‘۔

آج کل لڑکیاں پابندیوں کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں: غزالہ جاوید

ایک صارف نے اداکارہ کو واضح کرتے لکھا کہ’چھوٹی عمر کی لڑکیوں کی شادی بھی کامیاب نہیں ہوتی تھیں،  تمہیں کیا اندازہ کہ ان لڑکیوں نے کن مشکلات کو برداشت کیا لیکن کبھی اُن مشکلات سے باہر نہیں نکل پائیں کیونکہ ان کے پاس نہ تعلیم تھی نہ آزادی‘۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *