Skip to content
  • Wednesday, 15 April 2026
  • 7:25 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کم عمری کی شادی؟

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
پاکستان

کم عمری کی شادی؟

DAILY MITHAN May 22, 2025 0

[ad_1]

حال ہی میں ہماری سینیٹ نے کم عمری کی شادیوں پر ممانعت کا جو بل پاس کیا ہے، یہ ہمارے آئینی و جمہوری ادارے کا نہایت ضروری اور قابل ستائش فیصلہ ہے جس کی ہر طرف سے تحسین ہونی چاہیے تھی لیکن کس قدر افسوس کی بات ہے کہ اس پر بجائے معزز ادارے کومبارک باد دینے کے کچھ حلقے اس پر تنقید کے نشتر چلانا شروع ہو گئے ہیں۔

انسانیت صدیوں کا شعوری سفر طے کرتے ہوئے آج اس مقام پر پہنچی ہے کہ تمام انسان بلاتمیز رنگ و نسل و جنس و عقیدہ برابر قابلِ قدرو احترام ہیں، اسی وجہ سے آج کی دنیا میں انسانی حقوق،آزادیوں اور جمہوریت کا بول بالا ہوا ہے۔

دنیا بھر کی مہذب اقوام نے یہ اصول قبول کر لیا ہے کہ دنیا سے چلے جانے والے لوگوں کا یہ منصب نہیں ہے کہ وہ زندوں پر حکومت کریں،  ہر دور کی اپنی سچائیاں ہوتی ہیں اور ہر انسانی نسل کا یہ حق ہے کہ وہ اپنی زندگیوں یا قسمتوں کے فیصلے اپنی آزادانہ مرضی اور شعوری بحث و منفعت کے ساتھ کریں۔ بلاشبہ کچھ حقائق یونیورسل ہوتے ہیں لیکن لازم نہیں کہ جو چیز پچھلی صدی میں موزوں تھی وہ اس صدی میں بھی اسی طرح موزوں ہو۔

ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں لہٰذا فیصلے بھی انہی کی مناسبت میں کیے جانے چاہئیں، درویش کے ذہنی کینوس پر ان حقائق کا شانِ نزول کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے لائے گئے بل پر ہونیوالی بحث ہے حالانکہ یہ ایک معمولی سی بات ہے کہ پارلیمنٹ انسانی مفاد میں کوئی بھی قانون سازی کر سکتی ہے۔

 شادی کا تعلق رضا مندی اور بلوغت سے ہے مان لیتے ہیں کہ بلوغت مختلف خطوں یا مختلف لوگوں میں مختلف اوقات میں ہو سکتی ہے لیکن جب ہم نے قومی سطح پر بلوغت کی عمر یونیورسل اصول کی مطابقت میں اٹھارہ سال مقرر کر رکھی ہے تو لڑکے یا لڑکی کی شادی کا پیمانہ بھی اسی کو کیوں نہ بنایا جائے۔

 عربوں میں اگر پہلے ہو جاتی تھی یا ہو جاتی ہے تو لازم نہیں کہ ہم عرب کلچر کو ہو بہو کاپی کریں، جب میڈیکلی یہ چیز ثابت ہے کہ کچی عمر کی شادیاں کئی جسمانی عوار ض یا پیچید گیوں کا باعث بن سکتی ہیں تو پھر اس پر اصرار کیوں کیا جائے؟مسئلہ محض جسمانی بلوغت کا نہیں ہے بالخصوص بچیوں کے معاملے میں ذہنی و شعوری بلوغت کی پختگی کا بھی ہے، چھوٹی چھوٹی بچیاں جب مائیں بنتی ہیں تو یہ بڑی تکلیف دہ کیفیت ہوتی ہے وہ بچیاں ابھی خود سنبھالے جانے کے قابل ہوتی ہیں چہ جائیکہ وہ آگے اپنی بچیوں یا بچوں کو سنبھال رہی ہوں، 18سال بھی کوئی بہت زیادہ عمر تو نہیں ہے کہ اس حد تک بھی صبر نہ کیا جائے۔‎

جو لوگ اس ایشو کو مذہب سے جوڑتے ہیں اور طرح طرح کی روایات لا رہے ہوتے ہیں ان کی خدمت میں عرض ہے کہ درویش بھی ریٹائرڈ مولوی کی حیثیت سے بڑی بڑی روایات لا سکتا ہے مگر یہ کہ اس نزع یا بحث میں نہ ہی پڑا جائے تو بہتر ہے۔ 

اس بحث میں یہ سوال بھی اٹھے گا کہ کیا آپ پچیس برس کی عمر میں ایک ایسی چالیس سالہ بیوہ سے شادی کرنا پسند فرمائیں گے جو دو خاوند دیکھ چکی ہو،  اس نوع کے بیسیوں سوالات اٹھیں گے اور بات حق خیارالبلوغ سے ہوتی ہوئی بہت سی لونڈیوں تک چلی جائے گی، سیدھی سی بات ہے کہ شادی ایک عقد یا کنٹریکٹ ہے اور معاہدہ دو بالغ فریقین میں ہی ہوتا ہے اور دونوں کی باہمی رضا مندی سے ہی قائم بھی رہ سکتا ہے اگر کوئی ایک فریق اسے ختم چاہے تو طے شدہ شرائط کے مطابق اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے بلوغت کی جو عمر ہمارے ملکی قانون میں طے ہے اس ایشو پر بھی اس کی پابندی لازم ہے۔

اسے خواہ مخواہ ایک مذہبی یا سیاسی رنگ دینا یا ایمانیات سے جوڑتے ہوئے اس نوع کے بیانات جاری کرنا کہ میں وزارت چھوڑ دوں گا یہ نہیں ہونے دوں گا ،ایک قطعی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جس سے اجتناب کیا جانا چاہیے، ‎ اگرآپ روایتی ضوابط کے اتنے بڑے علمبردار ہیں تو پھر دیکھیں قانونِ شریعت یا فقہ کا بڑا حصہ تو غلاموں اور لونڈیوں کے مسائل سے بھرا پڑا ہے کیا ان پر عملدرآمد کی صورتیں بھی نکالیں گے؟۔

 پہلی بی بی کی اجازت کے بغیر چار چار بیبیاں بسانے کے مسائل اور مثالیں بھی موجود ہیں کیا انہیں اپنانے کیلئے بھی اسی نوع کی بحثیں اٹھائیں گے؟بہتر ہے ان تنگناؤں میں الجھنے سے اجتناب کیا جائے، جہاں تک کسی غیر منتخب شخص یا ادارے سے رہنمائی لینے کا سوال ہے یہ بھی خواہ مخواہ کا ایک غیر ضروری فیشن بن گیا ہے۔منتخب پارلیمنٹ پر کسی بھی غیر منتخب ادارے کی اجارہ داری نہیں ہے اورنہ ہی ممبران پارلیمنٹ مخصوص آراء ماننے کے پابند ہیں وہ شخصی تفہیم یا عوامی مفاد میں کسی بھی پڑھے لکھے یا قابل شخص سے رائے لیتے ہوئے اپنی تسلی کر سکتے ہیں مگر فیصلہ انہیں بہر صورت وسیع تر عوامی یا قومی مفاد میں کرنا ہوتا ہے۔

 حکومتی پارٹی کو چاہیے تھا کہ یہ ایشو پہلے اپنی پارلیمان پارٹی کے اجلاس میں طے کر کے آگے لاتی کیونکہ سینیٹ تو پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے، ‎ خاتون وفاقی وزیر کا یہ مؤقف قابلِ فہم ہے کہ کئی قدیمی اسلامی ممالک جیسے ترکی اور مصر میں شادی کے لیے عمر کی اٹھارہ سالہ حد پہلے سے موجود ہے اور مصر ی مسلمانوں نے توباقاعدہ الازہر یونیورسٹی کے ماہرین کی مشاورت سے یہ قانون تشکیل دے رکھا ہے جبکہ ترکی ایک جمہوری اسلامی ملک ہے اور ان کی منتخب پارلیمنٹ نے عوامی مفادمیں یہ قانون سازی کر رکھی ہے۔

یہ امر بھی پیشِ نظر رہے کہ ہمارا مذہب کوئی جامد مذہب نہیں ہے اس کا نظریہ اجتہاد بہت مضبوط اور وسیع تر ہے، اگر قوانین اور معاشرت کا علمی و فکری بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو ہم چودہ صدیوں میں ان گنت تغیرات سے گزرے ہیں، ابتدائی ادوار میں فقہی طور پر اس نوع کے تقاضے بھی مسلمہ حقائق خیال کیے جاتے رہے کہ حکمران ہونے کیلئے قریشی کی شرط لازم ہے یا بیعت کے حقدار محض اہل حل و عقد ہونگے۔

جمہوریت کے بالمقابل بادشاہتوں کی حمایت میں شرعی دلائل بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں۔عورت کی حکمرانی کے خلاف تو ابھی کل تک دھواں دار تقاریر ہوتی رہیں لیکن وقت کے ساتھ مسلم سوادِ اعظم شعوری طور پر آگے بڑھتا رہا اور آج تمام تر اجتہادی فیصلے اس قدر حاوی ہو چکے ہیں کہ روایتی الذہن لوگ بھی ان کی مخالفت کا یارا نہیں رکھتے، روایتی اپروچ کے حاملین کو چاہیے کہ وہ اس نوع کے مسائل و معاملات میں نظریہ استحسان اور مصالح مرسلہ کو پیش نظر رکھیں ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ جتنی زور آزمائی کم عمری کی شادی پر کر رہے ہیں اتنا زور جبری شادیوں کے خلاف دیں۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
’کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، حکومت کیساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘، محمود اچکزئی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم نے ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کردی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
اگر جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائےگی، وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، مالز رات 8 اور ریسٹورنٹس 10 بجے بند ہونگے
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن کے خاتمے اور چیئرمین نیب کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرثانی کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
سندھ حکومت نے اسکول وین کےکرائے نہ بڑھانےکا حکم نامہ جاری کردیا
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملک
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بندکرنےکی تجویز مسترد کردی
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
بلوچستان اور کے پی میں توانائی بچت کیلئے مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری
DAILY MITHAN Apr 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026