Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 4:21 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل حکام نے اضافی سکیورٹی مانگ لی

حالیہ پوسٹس

  • اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
  • اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
  • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی
  • عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم
  • وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا: ایم کیو ایم
تازہ ترین

پنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل حکام نے اضافی سکیورٹی مانگ لی

DAILY MITHAN Aug 4, 2025 0


پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: پنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل حکام نے اضافی سکیورٹی مانگ لی

 ہرقسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پرپابندی ہوگی، سیاسی قیدیوں اور دہشت گرد قیدیوں کی موجودگی کے باعث جیل انتہائی حساس ہے: سپرنڈنٹ اڈیالہ کا خط— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنرحسن وقارچیمہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ضلع بھر میں دفعہ144 نافذ کردی جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ144 کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہرقسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4  سے زائد افراد کے جمع ہونے پرپابندی ہوگی۔

دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو خط لکھ کر  پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظراضافی سکیورٹی مانگ لی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج روکنے کیلئے دفعہ144 نافذ کی ہے،  اڈیالہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش صرف 2174 کی ہے۔

خط کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے 5 اگست کو جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی ہے لہٰذا  جیل کے باہر سکیورٹی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، اڈیالہ جیل کے باہر اضافی پولیس، بیریئرز اور نگرانی کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، سکیورٹی کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ،آئی جی جیل خانہ جات اور آرپی اوسے بھی درخواست کی گئی ہے، سیاسی قیدیوں اور دہشت گرد قیدیوں کی موجودگی کے باعث جیل انتہائی حساس ہے۔

خط کے مطابق داہگل چیک پوسٹ سے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر5 تک اضافی سکیورٹی تعینات کی جائے اور جیل کے باہرغیر قانونی اجتماعات روکنے کیلئے سخت کارروائی کی تیاری کی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنےمتعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا: ایم کیو ایم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
وہ اسمارٹ فون جسے ایک ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
جمعہ کو اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
کامسیٹس یونیورسٹی کا اہم سنگ میل، ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی چند سیکنڈ میں تصدیق ممکن
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
https://www.geonewsurdu.tv/latest/429763-
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان زمبابوے وائٹ بال کرکٹ سیریز کو ری شیڈول کرنے پر غور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025 نہ جیت سکا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت، پاکستان اسٹاک میں تیزی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026