Skip to content
  • Friday, 6 March 2026
  • 4:51 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کا فیصلہ

حالیہ پوسٹس

  • امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات شروع
  • مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی
  • معیاری رشتوں تک آسان رسائی
  • ‘ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں’، امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات
  • چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
کاروبار

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کا فیصلہ

DAILY MITHAN Feb 7, 2026 0


وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کا فیصلہ

فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے ماہانہ 300 اور 700یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

 فکسڈ چارجز  پروٹیکڈ اورنان پروٹیکڈ دونوں صارفین پر لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ  اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پرفکسڈ چارجز عائد ہیں۔

حکومت کی جانب سے ماہانہ 100یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200روپے  اور ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجزکی تجویز دی گئی ہے۔

100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے جبکہ  ماہانہ 200یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے۔

ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ماہانہ 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر400 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح ماہانہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے کے نان پروٹیکٹد صارفین کے لیے 400 سے بڑھا کر فکسڈ چارجز 500 روپے کرنے جبکہ ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 600سے بڑھا کر 675 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ماہانہ 700یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے سے کم کرکے 675 روپے کرنے  جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325روپے کمی سے 675روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ساتھ ہی گھریلوصارفین کے لیے ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک  روپے 53 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ماہانہ 500یونٹ تک بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں  ایک روپے 25 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے 40 پیسے جبکہ ماہانہ 700یونٹ استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں 91پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ماہانہ 700یونٹ سے زائد استعمال پرٹیرف میں 49 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے  جبکہ 5کلو واٹ اور اس سے زائد لوڈ کے کمرشل صارفین کے لیے ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 15پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

صنعتی شعبے کےلیے ٹیرف میں فی یونٹ 5 روپے تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی ہے ، نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 10 فروری کو سماعت کرے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
پاکستان میں سونا آج بھی 3400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
ایران پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
پاکستان کا راستنورہ پورٹ بند ہونےکے بعد سعودی پورٹ سے تیل لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملےگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونا مسلسل تیسرے روز سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
کاروبار
پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید خدشات لاحق
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
کاروبار
سونا آج بھی 10 ہزار روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
کاروبار
سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
کاروبار
پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے ایکسپورٹ رک گئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
کاروبار
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
کاروبار
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں، اوگرا ذرائع
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونے کے قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
کاروبار
10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور، کتنی بچت ہوگی؟
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
کاروبار
110 کھرب کی گنجائش، ایف بی آر جی ایس ٹی پر صرف 16کھرب جمع کرپاتا ہے: حکومت سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
کاروبار
110 کھرب کی گنجائش، ایف بی آر جی ایس ٹی پر صرف 16کھرب جمع کرپاتا ہے: حکومت سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
کاروبار
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
کاروبار
ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان، رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
کاروبار
ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026