Skip to content
  • Saturday, 18 April 2026
  • 2:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • رافیل کی تباہی بھارتی دفاعی نظام کیلئے اسٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی دھچکا

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
پاکستان

رافیل کی تباہی بھارتی دفاعی نظام کیلئے اسٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی دھچکا

DAILY MITHAN May 8, 2025 0

[ad_1]

رافیل کی تباہی بھارتی دفاعی نظام کیلئے اسٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی دھچکا

گزشتہ رات کے واقعے کے بعد، پاک فضائیہ رافیل طیارہ مار گرانے والی پہلی فورس بن گئی ہے/فوٹوسوشل میڈیا 

اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے 3 بھارتی رافیل لڑاکا طیارے مار گرائے جانے سے بھارت کے سکیورٹی اور دفاعی نظام کو اسٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی سطح پر ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کامیاب کارروائی پاک فضائیہ کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ بھارت کیلئے یہ صورتحال فضائی دفاعی تیاری اور کارروائیوں کے طریقہ کار میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

گزشتہ رات کی لڑائی میں پاک فضائیہ نے بھارت کے  5 لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل بھی شامل تھے،  اس کے نتائج فوری طور پر دیکھنے کو ملے،  رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں تیزی سے کمی واقع ہوئی جبکہ پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ایف 17؍ تھنڈر اور J-10C لڑاکا طیارے بنانے والی چائنیز کمپنی چینگڈو ائیر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رافیل طیارے دنیا کے جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارے سمجھے جاتے ہیں، فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ یہ طیارے گہرے اسٹرائیک مشنز، فضائی برتری، جاسوسی، جوہری ڈیٹرنس کیلئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

بھارت نے 2016 میں 36 رافیل طیارے خریدنے کیلئے 9؍ ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا، ان طیاروں کی ترسیل 2022 میں مکمل ہوئی، اطلاعات ہیں کہ بھارت نے فی طیارہ 24کروڑ ڈالرز ادا کیے،  ان طیاروں کو بھارتی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔

گزشتہ رات کے واقعے کے بعد، پاک فضائیہ رافیل طیارہ مار گرانے والی پہلی فورس بن گئی ہے،  رافیل حاصل کرنے کے بعد بھارت یہ بڑھکیں مار رہا تھا کہ اسے نہ صرف پاکستان بلکہ چائنا پر بھی فضائی برتری حاصل ہوگئی ہے،  جس وقت پاکستان کو یقین تھا کہ وہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اسے بھرپور جواب دے سکتا ہے، وہیں بھارت میں بھی کچھ ایسے لوگ تھے جو مودی کو خبردار کر رہے تھے کہ بھارت پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا۔

چند روز قبل ہی دی نیوں نے بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سہانی پاکستان کو بھارت پر ایک منفرد فوجی برتری حاصل ہے،  یاد رہے کہ پراوین سہانی سابق فوجی افسر ہیں، ایک آرٹیکل میں اس بات پر بحث کرتے ہوئے کہ پاکستانی فوج کس طرح بھارتی فوج سے بہتر ہے، پراوین سہانی نے کہا کہ چونکہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی فضائیہ کے آپریشنل خلاء کا پردہ فاش ہوا، لہٰذا پاک فضائیہ اور پاک فوج دونوں سے الیکٹرانک وارفیئر اور الیکٹرو اسپیکٹرم مینجمنٹ میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مضبوط فضائی دفاع بنایا ہے  اور امکان ہے کہ وہ چینی ساختہ ڈرونز کو اپنی دوسری سطح کی قوت کے طور پر استعمال کرے گا،  بھارتی فوج کے برعکس، پاکستانی ملٹری پلیٹ فارمز میں زیادہ تر چائنیز سازو سامان ہیں، ان کے پاس طویل عرصے تک فضائی اور زمینی فائر پاور کی شدید کارروائی کو برقرار رکھنے کیلئے بہترین آپریشنل سہولت موجود ہے۔

سہانی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے تحت اگست 2020  میں چین کے تعاون سے قائم کیا گیا سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ کمپیوٹنگ (CENTAIC) آپریشنل سرپرائز دے گا، انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاک فضائیہ کا پائلٹ ٹو ائیر کرافٹ کا بہتر تناسب پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بھارتی فضائیہ سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کو اپنے حملے کے پروفائل میں شامل نہیں کرتی اور مکمل طور پر ہم آہنگ نہیں ہوگی اس وقت تک جنگ میں اس کے جیتنے بہت کم امکان رہیں گے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
’کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، حکومت کیساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘، محمود اچکزئی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم نے ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کردی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
اگر جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائےگی، وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، مالز رات 8 اور ریسٹورنٹس 10 بجے بند ہونگے
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن کے خاتمے اور چیئرمین نیب کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرثانی کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
سندھ حکومت نے اسکول وین کےکرائے نہ بڑھانےکا حکم نامہ جاری کردیا
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملک
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بندکرنےکی تجویز مسترد کردی
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
بلوچستان اور کے پی میں توانائی بچت کیلئے مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری
DAILY MITHAN Apr 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026