Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 2:26 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور
  • تیل کی قیمتوں پرکنٹرول کیلئے عالمی توانائی ایجنسی کا اسٹریٹجک ذخائرکی ریکارڈ مقدار جاری کرنےکا اعلان
  • لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے، امریکی اخبار
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف

DAILY MITHAN Jul 24, 2025 0


خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف

فوٹو:فائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ دنوں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔

تاہم اب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کو دیے گئے،  پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈالی اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لا کر دیا جس پر نشان اور نمبر لگایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپر دوسرے رکن کو دیا جس نے پہلے رکن کا ووٹ ڈالا اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لایا،  یہ سلسلہ پھر سارا دن چلتارہا،کسی رکن نے اپنا ووٹ خود نہیں ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تمام عمل میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق تھا،  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سب سے آخر میں ووٹ پول کیا۔

 الیکشن کمیشن کا ردعمل

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ارکان کو قانون کے مطابق بیلٹ پیپر مہیا کیے جاتے رہے ، ارکان پولنگ بوتھ میں اپنی مرضی کے مطابق نشان لگا کر بیلٹ باکس میں ڈالتے رہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ  پولنگ کے دوران بیلٹ باکس سب کے سامنے پڑا رہا، پولنگ کے دوران امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نے اعتراض نہیں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد کرائے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کا سینیٹ انتخابات پر ردعمل

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن بہترین انداز میں مکمل ہوئے، سینیٹ انتخابی عمل پر الزام تراشی شفافیت کو متنازع بناناہے،  سینیٹ انتخابات پر تنقید محض بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے آئین و قانون کے مطابق الیکشن کرائے، صاف،شفاف اور پر امن انتخابات حکومتی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شکیل خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں تیار پرچیاں دی گئیں جو بیلٹ بکس میں جا کر ڈالا، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرسمیت دیگر لوگ بیٹھے ہوئے تھے جب کہ دیگر ووٹرز کو بھی تیار بیلٹ پیرز دیے گئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے، امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور ٹرمپ کا مجسمہ نصب کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی نئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی، خصوصی نام بھی رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آج یومِ پرچم منایا جا رہا ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شپنگ انڈسٹری کی درخواستوں کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سےمنع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی جوہری پروگرام اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواز پر دنیا میں نئی بحث شروع،امریکی دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو 2 منٹ کی اس آسان ورزش کو عادت بنالیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
امریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جارہی ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026