بِگ بیش لیگ میں آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر رن لینے سے انکار کردیا۔ بابر اعظم نے اسمتھ کے انکار پر ناگواری کا اظہار کیا۔
سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے 11 ویں اوور کی تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند ڈاٹ کھیل کر آخری گیند پر رن لینے کی کوشش کی تو دوسرے اینڈ پر موجود اسٹیو اسمتھ نے رن لینے سے انکار کر دیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں اوور ختم ہونے کے بعد جب دونوں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تو بابر اعظم نے رن نہ لینے پر ناگواری کا اظہار کیا۔
12 ویں اوور میں اسٹرائیک پر آنے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے سڈنی تھنڈرز کے رائن ہیڈلے کو لگاتار چار چھکے مار کر اوور میں 32 رنز بٹورے۔
اسٹیو اسمتھ سے رن نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کرنے والے بابر اعظم جب 13 ویں اوور میں اسٹرائیک پر آئے تو نیتھن مک اینڈریو کی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
Crazy scenes in the BBL
Babar plays 3 dots. On the last ball of the over he hits it to long on & Steve Smith denies the single. Babar was angry.
Smith then hit 4 sixes in a row. And 32 off the over.
Next ball Babar got out pic.twitter.com/YExj6SJbuk
— Haroon (@hazharoon) January 16, 2026
لیگ کے 37 ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے اسٹیو اسمتھ کی 42 گیندوں میں دھواں دار سینچری کی بدولت سڈنی تھنڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔


















Leave a Reply