
پاکستان میں مسلح افواج کے علاوہ عوام بھی بھارت کی جانب سے دراندازی کرنے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو گرانے لگی۔
بھارت کی جانب سے پاکستان میں مسلسل دراندازی کی کوشش کی جارہی ہے اور گزشتہ روز سے بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز بھیجے ہیں۔
پاکستان کی اجواج نے اب تک 70 سے زائد اسرائیلی ساختہ ڈرونز گرادیے ہیں تاہم اب ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی عوام بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارتی ڈرونز گرانے میں پیش پیش ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلح شہری کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون کو نشانہ بنا رہا ہے اور ڈرون بھی پرواز کرتا نظر آ رہا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں مسلح شہری رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ ڈرون پر فائرنگ کر رہا ہے اور عوام کی بڑی تعداد ڈرونز کو نشانہ بنانے کا منظر دیکھ رہی ہے۔ اس دوران شہری نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔
ویڈیو سے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ لاہور کی ویڈیو ہے تاہم اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ویڈیو کس مقام کی ہے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
Leave a Reply