پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر گندم بحران اور آٹے کے قیمتوں میں اضافےکا خدشہ پیدا ہوگیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے گندم بحران اور آٹے کے قیمتوں میں اضافےکا خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق فوری مداخلت کرے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا گندم کی پیداوار میں خود کفیل نہیں، پنجاب پر انحصار ہے، رکاوٹوں سے مارکیٹ میں 40 کلو آٹےکی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے تک اضافےکا خدشہ ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے 2 لاکھ 25 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدنےکی منظوری دے رکھی ہے لیکن گندم کی ترسیل میں تاخیر اور غیرضروری چیکنگ سےسپلائی معطل ہے لہٰذا آرٹیکل 151 کےتحت آزاد بین الصوبائی تجارت یقینی بنائی جائے۔























Leave a Reply