اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو پاکستان کو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہ ہم تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں، 78 سال میں اتنی کامیابی نہیں ملی جو آج ملی ہے، 3سال سے پاکستان کی کامیابی کی کوششوں کاسب سےبڑا پھل اللہ تعالی نےآج عطا کیا ہے، آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی بھائیوں کومبارکباد دیتا ہوں، ایرانی قیادت نے بہت مشکل حالات میں ایرانی قوم کی بہترین نمائندگی کی، ایران کے ساتھ جو دہائیوں سے ناانصافیاں ہو رہی تھیں وہ اب ختم ہوں گی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سوا سال میں جو کامیابیاں ملی ہیں اس پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی قوم متحد ہو تو اس میں بھی فتح ملے گی، سب کو سوچنا چاہیے کہ یہ 25 کروڑ عوام کی جنگ ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ مختلف سیاسی اختلافات کو زندہ رکھنا، حل کرنا بھی ضروری ہے، سفارتی محاذ پر جو فتح ملی اس سے سبق بھی سیکھنا چاہیے، آئیے ہم سب فلسطین کے لیے اور کشمیر کے لیے بھی متحد ہو کر کھڑے ہوں۔























Leave a Reply